حدثنا حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وإسحاق بن إبراهيم ، واحمد بن عبدة الضبي واللفظ لابن ابي شيبة، قال: حدثنا، وقال الآخران: اخبرنا سفيان ، عن عمرو ، عن عطاء ، عن ابن عباس ، قال: " لقي ناس من المسلمين رجلا في غنيمة له، فقال: السلام عليكم، فاخذوه فقتلوه واخذوا تلك الغنيمة، فنزلت 0 ولا تقولوا لمن القى إليكم السلم لست مؤمنا 0 وقراها ابن عباس السلام ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، مسلمانوں کے کچھ لوگوں نے ایک شخص کو دیکھا تھوڑی بکریوں میں۔ وہ بولا: السلام علیکم مسلمانوں نے اس کو پکڑا اور قتل کیا اور وہ بکریاں لے لیں۔ تب یہ آیت اتری «وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَىٰ إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًا» ”مت کہو اس کو جو سلام کرے تم کو یہ کہہ کر کہ تو مسلمان نہیں ہے۔“ (اپنی جان بچانے کے لیے سلام کرتا ہے)۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس آیت میں «سلام» پڑھا ہے اور بعضوں نے «سلم» پڑھا ہے (تو معنی یہ ہوں گے جو تم سے صلح سے پیش آئے)۔