كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ زہد اور رقت انگیز باتیں

حدثنا يحيي بن يحيي ، حدثنا يزيد بن زريع ، عن خالد الحذاء ، عن عبد الرحمن بن ابي بكرة ، عن ابيه ، قال: مدح رجل رجلا عند النبي صلى الله عليه وسلم، قال: فقال: " ويحك قطعت عنق صاحبك، قطعت عنق صاحبك مرارا، إذا كان احدكم مادحا صاحبه لا محالة، فليقل: احسب فلانا والله حسيبه، ولا ازكي على الله احدا احسبه، إن كان يعلم ذاك كذا وكذا ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک شخص نے ایک شخص کی تعریف کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے اپنے بھائی کی گردن کاٹی، اپنے بھائی کی گردن کاٹی۔ کئی بار! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی تم سے اپنے بھائی کی خواہ مخواہ تعریف کرنا چاہے تو یوں کہے: میں سمجھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور میں دل کا حال نہیں جانتا یا عاقبت کا علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایسا ہے اگر اس بات کو جانتا ہو۔

صحيح مسلم # 7501
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp