وحدثني ابو كريب محمد بن العلاء ، حدثنا ابو اسامة ، عن هشام ، عن محمد ، عن ابي هريرة ، قال: " الفارة مسخ وآية ذلك انه يوضع بين يديها لبن الغنم، فتشربه ويوضع بين يديها لبن الإبل، فلا تذوقه، فقال له كعب: اسمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟، قال: افانزلت علي التوراة.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: چوہا آدمی ہے جو مسخ ہو گیا اور اس کی دلیل یہ ہے کہ چوہے کے سامنے بکری کا دودھ رکھو تو پی لیتا ہے اور اونٹ کا رکھو تو چکھتا تک نہیں۔ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر نہیں تو کیا مجھ پر تورات اتری تھی۔