حدثني ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن سهيل بن ابي صالح ، عن ابن ابي سعيد الخدري ، عن ابيه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا تثاوب احدكم في الصلاة، فليكظم ما استطاع، فإن الشيطان يدخل "،
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو نماز میں جمائی آئے تو اس کو روکے جہاں تک ہو سکے اس لیے کہ شیطان اندر گھستا ہے۔“ (دل میں وسوسہ ڈالنے کے لیے اور نماز بھلانے کے لیے)۔