كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ زہد اور رقت انگیز باتیں

حدثنا زهير بن حرب ، ومحمد بن المثنى كلاهما، عن الضحاك ، قال ابن المثنى، حدثنا الضحاك بن مخلد، اخبرنا عبد الحميد بن جعفر ، حدثني ابي ، عن محمود بن لبيد ، ان عثمان بن عفان اراد بناء المسجد، فكره الناس ذلك واحبوا ان يدعه على هيئته، فقال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " من بنى مسجدا لله بنى الله له في الجنة مثله "،

‏‏‏‏ محمود بن لبید سے روایت ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی کے بنانے کا ارادہ کیا۔ لوگوں نے اس کو برا جانا اور یہ پسند کیا کہ وہ مسجد اسی شکل میں رہے (جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھی)۔ انہوں نے کہا: میں نے سنا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے ایک مسجد بنائے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔

صحيح مسلم # 7471
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp