حدثني زهير بن حرب ، حدثنا إسحاق بن عيسى ، حدثنا مالك ، عن ثور بن زيد الديلي ، قال: سمعت ابا الغيث يحدث، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " كافل اليتيم له او لغيره انا وهو كهاتين في الجنة "، واشار مالك بالسبابة والوسطى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور یتیم کی خبر گیری کرنے والا خواہ اس کا عزیز ہو یا غیر ہو جنت میں اس طرح سے ساتھ ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں۔“ اور مالک نے اشارہ کیا کلمہ کی انگلی اور بیچ کی انگلی سے۔