حدثنا عمرو الناقد ، حدثنا عبدة بن سليمان ، قال: ويحيى بن يمان حدثنا، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: " إن كنا آل محمد صلى الله عليه وسلم لنمكث شهرا ما نستوقد بنار، إن هو إلا التمر والماء "،
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہم آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حال تھا کہ مہینہ مہینہ بھر تک آگ نہ سلگاتے، صرف کھجور اور پانی پر گزارا کرتے۔