كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ زہد اور رقت انگیز باتیں

حدثنا عمرو بن سواد العامري ، اخبرنا عبد الله بن وهب ، اخبرني عمرو بن الحارث ، ان بكر بن سوادة حدثه، ان يزيد بن رباح هو ابو فراس مولى عبد الله بن عمرو بن العاص حدثه، عن عبد الله بن عمرو بن العاص ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه قال: " إذا فتحت عليكم فارس والروم اي قوم انتم؟، قال عبد الرحمن بن عوف نقول: كما امرنا الله، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " او غير ذلك تتنافسون ثم تتحاسدون ثم تتدابرون ثم تتباغضون، او نحو ذلك ثم تنطلقون في مساكين المهاجرين، فتجعلون بعضهم على رقاب بعض ".

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب فارس اور روم فتح ہو جائیں گے تو تم کیا کہو گے؟ سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم وہی کہیں گے جو اللہ تعالیٰ نے ہم کو حکم کیا (یعنی اس کا شکر کریں گے)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور کچھ نہیں کہتے، رشک کرو گے پھر حسد کرو گے پھر بگاڑو گے دوستوں سے پھر دشمنی کرو گے دوستوں سے پھر دشمنی کرو گے۔ یا ایسا ہی کچھ فرمایا پھر مسکین مہاجرین کے پاس ہو جاؤ گے اور ایک کو دوسروں کا حکم بناؤ گے۔

صحيح مسلم # 7427
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp