وحدثني حجاج بن الشاعر ، حدثنا سليمان بن حرب ، حدثنا حماد يعني ابن زيد ، حدثنا معبد بن هلال العنزي ، عن انس بن مالك ، ان رجلا سال النبي صلى الله عليه وسلم، قال: متى تقوم الساعة؟، قال: فسكت رسول الله صلى الله عليه وسلم هنيهة ثم نظر إلى غلام بين يديه من ازد شنوءة، فقال: " إن عمر هذا لم يدركه الهرم حتى تقوم الساعة "، قال: قال انس: ذاك الغلام من اترابي يومئذ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ سے روایت ہے، ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: قیامت کب ہو گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر تک خاموش ہو رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک بچہ بیٹھا تھا قبیلہ ازد کا جو شنوۂ میں سے ہے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”اگر اس بچہ کو عمر ہوئی تو بوڑھا نہ ہو گا یہاں تک کہ تیری قیامت ہو جائے گی۔“ انس نے کہا: یہ لڑکا میرے ہم سنوں میں سے تھا اس دن۔