وحدثنا ابو غسان المسمعي ، حدثنا معتمر ، عن ابيه ، عن معبد ، عن انس ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " بعثت انا والساعة كهاتين، قال: وضم السبابة والوسطى ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور قیامت ایسے بھیجے گئے جیسے یہ دونوں انگلیاں۔“ راوی نے کہا: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے شہادت والی انگلی اور درمیان والی انگلی ملائی۔