حدثنا محمد بن المثنى ، ومحمد بن بشار ، قالا: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، قال: سمعت قتادة ، حدثنا انس بن مالك ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " بعثت انا والساعة كهاتين "، قال شعبة: وسمعت قتادة، يقول: في قصصه كفضل إحداهما على الاخرى، فلا ادري اذكره عن انس او قاله قتادة.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور قیامت اس طرح بھیجے گئے جیسے یہ دونوں انگلیاں۔“ شعبہ نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا وہ اپنے قصوں میں کہتے تھے۔ جتنی ایک انگلی دوسری انگلی سے بڑی ہے۔ اب میں نہیں جانتا کہ قتادہ نے یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سنا، یا اپنے دل سے کہا:۔