حدثني زهير بن حرب ، حدثنا احمد بن إسحاق الحضرمي ، حدثنا عبد العزيز يعني ابن المختار ، حدثنا ايوب ، عن حميد بن هلال ، عن رهط منهم ابو الدهماء ، وابو قتادة ، قالوا: كنا نمر على هشام بن عامر ناتي عمران بن حصين، فقال: ذات يوم إنكم لتجاوزوني إلى رجال ما كانوا باحضر لرسول الله صلى الله عليه وسلم مني، ولا اعلم بحديثه مني، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " ما بين خلق آدم إلى قيام الساعة خلق اكبر من الدجال "،
ابوالدہماء اور ابوقتادہ وغیرہ چند لوگوں سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ہشام بن عامر کے سامنے سے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس جایا کرتے۔ ایک دن ہشام نے کہا: تم آگے بڑھ کر ایسے لوگوں کے پاس جایا کرتے ہو جو مجھ سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر نہیں رہتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو مجھ سے زیادہ نہیں جانتے ہیں۔ میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”آدم علیہ السلام کے وقت سے لے کر قیامت تک کوئی مخلوق (شر و فساد میں) دجال سے بڑی نہیں۔“ (سب سے زیادہ مفسد اور شریر دجال ہے)۔