حدثني علي بن حجر السعدي ، حدثنا الوليد بن مسلم ، حدثني ابو عمرو يعني الاوزاعي ، عن إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة ، حدثني انس بن مالك ، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ليس من بلد إلا سيطؤه الدجال إلا مكة والمدينة، وليس نقب من انقابها إلا عليه الملائكة صافين تحرسها، فينزل بالسبخة، فترجف المدينة ثلاث رجفات يخرج إليه منها كل كافر ومنافق "،
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شہر ایسا نہیں جس میں دجال نہ جائے سوائے مکہ اور مدینہ کے۔ مکہ اور مدینہ کے ہر راستہ پر فرشتے صف باندھے کھڑے ہوں گے اور چوکیداری کریں گے۔ پھر دجال اس سرزمین میں اترے گا (مدینہ کے قریب) اور مدینہ تین بار کانپے گا (یعنی تین بار اس میں زلزلہ ہو گا) اور جو اس میں کافر یا منافق ہو گا وہ دجال کے پاس چلا جائے گا۔“