حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا محمد بن بشر ، عن ابي حيان ، عن ابي زرعة ، عن عبد الله بن عمرو ، قال: حفظت من رسول الله صلى الله عليه وسلم حديثا لم انسه بعد سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " إن اول الآيات خروجا طلوع الشمس من مغربها، وخروج الدابة على الناس ضحى، وايهما ما كانت قبل صاحبتها، فالاخرى على إثرها قريبا "،
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث یاد رکھی جس کو میں کبھی نہ بھولا، میں نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”سب نشانیوں میں پہلے قیامت کے آفتاب کا پچھّم کی طرف سے نکلنا ہے اور چاشت کے وقت زمین کے جانور کا نکلنا لوگوں پر اور جو نشانی ان دونوں میں سے پہلے ہو تو دوسری بھی اس کے بعد جلد ظاہر ہو گی۔“