حدثنا علي بن حجر السعدي ، وإسحاق بن إبراهيم واللفظ لابن حجر، قال إسحاق: اخبرنا، وقال ابن حجر: حدثنا جرير ، عن المغيرة ، عن نعيم بن ابي هند ، عن ربعي بن حراش ، قال: اجتمع حذيفة وابو مسعود، فقال حذيفة " لانا بما مع الدجال اعلم منه إن معه نهرا من ماء ونهرا من نار، فاما الذي ترون انه نار ماء، واما الذي ترون انه ماء نار، فمن ادرك ذلك منكم فاراد الماء، فليشرب من الذي يراه انه نار، فإنه سيجده ماء "، قال ابو مسعود : هكذا سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول.
ربعی بن حراش سے روایت ہے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ دونوں جمع ہوئے۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان سے زیادہ جانتا ہوں جو دجال کے ساتھ ہو گا۔ اس کے ساتھ ایک نہر ہو گی پانی کی اور ایک نہر آگ کی، پھر جس کو تم آگ دیکھو گے وہ پانی ہو گا اور جس کو تم پانی دیکھو گے وہ آگ ہے۔ سو جو کوئی تم میں سے یہ وقت پائے اور پانی پینا چاہے وہ اس نہر میں سے پئے جو آگ معلوم ہوتی ہے اس کو پانی پائے گا۔ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہی سنا ہے۔