حدثنا عبيد الله بن معاذ العنبري ، حدثنا ابي ، حدثنا شعبة ، عن سعد بن إبراهيم ، عن محمد بن المنكدر ، قال: " رايت جابر بن عبد الله يحلف بالله ان ابن صائد الدجال، فقلت: اتحلف بالله؟، قال إني سمعت عمر يحلف على ذلك عند النبي صلى الله عليه وسلم، لم ينكره النبي صلى الله عليه وسلم ".
محمد بن منکدر سے روایت ہے، میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا قسم کھاتے ہوئے کہ ابن صائد دجال ہے۔ میں نے کہا: تم اللہ کی قسم کھاتے ہو، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ قسم کھاتے تھے اس امر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا انکار نہ کیا۔