حدثنا نصر بن علي الجهضمي ، حدثنا بشر يعني ابن مفضل ، عن ابي مسلمة ، عن ابي نضرة ، عن ابي سعيد ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لابن صائد: " ما تربة الجنة، قال: درمكة بيضاء مسك يا ابا القاسم، قال: صدقت ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد سے پوچھا: ”جنت کی مٹی کیسی ہے؟“ وہ بولا: باریک ہے سفید، مشک کی طرح خوشبو دار، اے ابو القاسم!۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچ کہا تو نے۔“