حدثنا قتيبة بن سعيد ، وابو كامل الجحدري ، قالا: حدثنا ابو عوانة ، عن سماك بن حرب ، عن جابر بن سمرة ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " لتفتحن عصابة من المسلمين او من المؤمنين كنز آل كسرى الذي في الابيض "، قال قتيبة: من المسلمين ولم يشك،
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”البتہ مسلمانوں کی یا مؤمنوں کی (راوی کو شک ہے) ایک جماعت کسریٰ کے خزانے کو کھولے گی جو سفید محل میں ہے۔“ قتیبہ کی روایت میں مسلمانوں کی ہے بلا شک و شبہ۔