حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو اسامة ، حدثنا شعبة ، عن ابي التياح ، قال: سمعت ابا زرعة ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " يهلك امتي هذا الحي من قريش "، قالوا: فما تامرنا؟، قال: " لو ان الناس اعتزلوهم "،
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہلاک کرے گا لوگوں کو یہ خاندان قریش میں سے (مراد بنی امیہ کا خاندان ہے)۔“ اصحاب رضی اللہ عنہم نے کہا: پھر ہم کو کیا حکم ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگ ان سے الگ رہیں تو بہتر ہے۔“