حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابن ابي عمر واللفظ لابن ابي عمر، قالا: حدثنا سفيان ، عن الزهري ، عن سعيد ، عن ابي هريرة ، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما، كان وجوههم المجان المطرقة، ولا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما نعالهم الشعر ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہہ تم لڑو گے ایسے لوگوں سے جن کے منہ ڈھالوں جیسے ہوں گے اور قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ تم لڑو گے ایسے لوگوں سے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے۔“