حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابن ابي عمر واللفظ لابي بكر، قالا: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن زياد بن سعد ، عن الزهري ، عن سعيد ، سمع ابا هريرة ، يقول: عن النبي صلى الله عليه وسلم: " يخرب الكعبة ذو السويقتين من الحبشة ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کعبہ کو خراب کرے گا ایک شخص حبش کا چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والا۔“ (مراد ابی سینا کے کافر ہیں جو نصارٰی ہیں یا وسط حبش کے بت پرست۔ آخر زمانہ میں ان کا غلبہ ہو گا اور مسلمان دنیا سے اٹھ جائیں گے تب یہ مردود حبشی ایسا کام کرے گا)۔