حدثني عبيد الله بن عمر القواريري ، ومحمد بن المثنى . ح وحدثنا عبيد الله بن سعيد كلهم، عن يحيى القطان ، قال القواريري: حدثني يحيى بن سعيد، عن عبيد الله بن عمر ، حدثني نافع ، عن ابن عمر ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قام عند باب حفصة، فقال بيده نحو المشرق: " الفتنة هاهنا من حيث يطلع قرن الشيطان، قالها مرتين او ثلاثا "، وقال عبيد الله بن سعيد في روايته: قام رسول الله صلى الله عليه وسلم عند باب عائشة.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے دروازے پر کھڑے ہوئے اور مشرق کی طرف اشارہ کیا، فرمایا: ”فساد اسی طرف ہے جہاں سے شیطان کا قرن نکلتا ہے۔“ دو بار فرمایا یا تین بار۔ اور سیدنا عبداللہ بن سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے دروازے پر کھڑے تھے۔