حدثني حرملة بن يحيى ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، اخبرني ابن المسيب ، ان ابا هريرة اخبره، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال. ح وحدثني عبد الملك بن شعيب بن الليث ، حدثنا ابي ، عن جدي ، حدثني عقيل بن خالد ، عن ابن شهاب ، انه قال: قال ابن المسيب : اخبرني ابو هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لا تقوم الساعة حتى تخرج نار من ارض الحجاز تضيء اعناق الإبل ببصرى ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت نہ قائم ہو گی یہاں تک کہ نکلے گی ایک آگ حجاز کے ملک سے، روشن کر دے گی بصریٰ کے اونٹوں کی گردنوں کو۔“ (یعنی اس کی روشنی ایسی تیز ہو گی کہ عرب سے شام تک پہنچے گی، حجاز مکہ اور مدینہ کا ملک اور بصریٰ ایک شہر کا نام ہے)۔