وحدثنا عثمان بن ابي شيبة ، وإسحاق بن إبراهيم ، قال عثمان: حدثنا، وقال إسحاق: اخبرنا جرير ، عن الاعمش ، عن شقيق ، عن حذيفة ، قال " قام فينا رسول الله صلى الله عليه وسلم مقاما ما ترك شيئا يكون في مقامه ذلك إلى قيام الساعة، إلا حدث به حفظه من حفظه، ونسيه من نسيه، قد علمه اصحابي هؤلاء، وإنه ليكون منه الشيء قد نسيته، فاراه فاذكره كما يذكر الرجل وجه الرجل إذا غاب عنه، ثم إذا رآه عرفه "،
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں کھڑے ہوئے (وعظ سنانے کو) تو کوئی بات نہ چھوڑی، اس وقت سے لے کر قیامت تک ہونے والی، مگر اس کو بیان کر دیا، پھر یاد رکھا جس نے یاد رکھا اور بھول گیا جو بھول گیا، میرے ساتھی اس کو جانتے ہیں اور بعض بات ہوتی ہے جس کو میں بھول گیا تھا، پھر جب میں اس کو دیکھتا ہوں تو یاد آ جاتی ہے جیسے آدمی دوسرے آدمی کا منہ یاد رکھتا ہے جب وہ غائب ہو جائے، پھر جب اس کو دیکھے تو پہچان لیتا ہے۔