كِتَاب الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ فتنے اور علامات قیامت

حدثنا عمرو الناقد ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن الزهري ، عن عروة ، عن زينب بنت ام سلمة ، عن ام حبيبة ، عن زينب بنت جحش ، ان النبي صلى الله عليه وسلم استيقظ من نومه، وهو يقول: " لا إله إلا الله، ويل للعرب من شر قد اقترب فتح اليوم من ردم ياجوج وماجوج مثل هذه "، وعقد سفيان بيده عشرة، قلت: يا رسول الله، انهلك وفينا الصالحون، قال: نعم إذا كثر الخبث "،

‏‏‏‏ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے جاگے اور فرمایا: لا الہ الا اللہ خرابی ہے عرب کی اس آفت سے جو نزدیک ہے، آج یاجوج و ماجوج کی آڑ اتنی کھل گئی۔ اور سفیان نے (جو راوی ہے اس حدیث کا) دس کا ہندسہ بنایا (یعنی انگوٹھے اور کلمہ کی انگلی سے حلقہ بنایا) میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم تباہ ہو جائیں گے ایسی حالت میں جب ہم میں نیک لوگ موجود ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! جب برائی زیادہ ہو گی۔ (یعنی فسق و فجور یا زنا یا اولاد زنا یا معاصی)۔

صحيح مسلم # 7235
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp