كِتَاب الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت

حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعلي بن حجر جميعا، عن إسماعيل ، قال ابو بكر حدثنا ابن علية، عن ايوب ، عن عبد الله بن ابي مليكة ، عن عائشة ، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من حوسب يوم القيامة عذب "، فقلت: اليس قد قال الله عز وجل فسوف يحاسب حسابا يسيرا سورة الانشقاق آية 8، فقال: " ليس ذاك الحساب إنما ذاك العرض من نوقش الحساب يوم القيامة عذب "،

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص سے قیامت کے دن حساب ہو گا اس کو عذاب ہو گا۔ میں نے کہا: اللہ تو فرماتا ہے: «فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا» (الإنشقاق: ٨) پھر حساب کیا جائے گا آسانی سے اور لوٹ جائے گا اپنے گھر والوں میں خوش ہو کر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حساب نہیں ہے یہ فقط دکھا دینا ہے (اس کے اعمال کا) اور جس سے جھگڑا ہو گا حساب میں قیامت کے دن اس کو عذاب ہو گا۔

صحيح مسلم # 7225
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp