وحدثني زهير بن حرب ، حدثنا يحيى بن سعيد ، عن حاتم بن ابي صغيرة ، حدثني ابن ابي مليكة ، عن القاسم بن محمد ، عن عائشة ، قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " يحشر الناس يوم القيامة حفاة عراة غرلا "، قلت: يا رسول الله، النساء والرجال جميعا ينظر بعضهم إلى بعض، قال صلى الله عليه وسلم يا عائشة: " الامر اشد من ان ينظر بعضهم إلى بعض "،
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”قیامت کے دن لوگ حشر کیے جائیں گے ننگے پاؤں، ننگے بدن، بن ختنہ کئے ہوئے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مرد اور عورت ایک ساتھ ہوں گے تو ایک، دوسرے کو دیکھے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”: اے عائشہ! وہاں کی مصیبت ایسی سخت ہو گی کہ کوئی دوسرے کو نہ دیکھے گا۔“ (اپنے اپنے فکر میں ہوں گے)۔