حدثنا ابن نمير ، حدثنا زيد يعني ابن حباب ، حدثنا افلح بن سعيد ، حدثنا عبد الله بن رافع مولى ام سلمة، قال: سمعت ابا هريرة ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يوشك إن طالت بك مدة ان ترى قوما في ايديهم مثل اذناب البقر، يغدون في غضب الله ويروحون في سخط الله ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے اگر تو دیر تک جیا تو دیکھے گا ایسے لوگوں کو جن کے ہاتھوں میں بیل کی دم کی طرح ہوں گے (یعنی کوڑے) اور وہ صبح کریں گے اللہ تعالیٰ کے غصے میں اور شام کریں گے اللہ کے قہر میں۔“