حدثنا عبيد الله بن معاذ العنبري ، حدثنا ابي ، حدثنا شعبة ، حدثني معبد بن خالد ، انه سمع حارثة بن وهب ، انه سمع النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " الا اخبركم باهل الجنة؟ "، قالوا: بلى، قال صلى الله عليه وسلم: " كل ضعيف متضعف لو اقسم على الله لابره "، ثم قال: " الا اخبركم باهل النار؟ "، قالوا: بلى، قال: " كل عتل جواظ مستكبر "،
حارثہ بن وہب سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”: کیا میں تم کو نہ بتلاؤں جنت کے لوگ؟“، لوگوں نے کہا: بتلائیے۔ فرمایا: ”ہر ناتواں لوگوں کے نزدیک ذلیل اگر قسم کھا لے اللہ کے بھروسے پر البتہ اللہ تعالیٰ اس کو سچا کر دے۔“ اور پھر فرمایا: ”کیا میں تم کو نہ بتلاؤں دوزخ والے؟“، لوگوں نے عرض کیا: کیوں نہیں بتلائیے . آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر جھگڑالو، بڑے پیٹ والا، مغرور یا ہر موٹا مغرور یا ہر مال جمع کرنے والا مغرور۔“