وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة حدثنا يزيد بن هارون ، اخبرنا همام ، عن ابي عمران الجوني ، عن ابي بكر بن ابي موسى بن قيس ، عن ابيه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " الخيمة درة طولها في السماء ستون ميلا، في كل زاوية منها اهل للمؤمن لا يراهم الآخرون ".
سیدنا ابوموسٰی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”: خیمہ ایک موتی ہو گا جس کی لمبائی اور انچائی بھی ساٹھ میل کی ہو گی۔ اس کے ہر کونے میں مسلمان کی بیویاں ہوں گی جن کو دوسرے لوگ نہ دیکھ سکیں گے۔“ (یعنی ایک محل کے لوگ دوسرے محل کے لوگوں کو نہ دیکھیں گے بوجہ وسعت اور دوری کے)۔