حدثنا سعيد بن منصور ، عن ابي قدامة وهو الحارث بن عبيد عن ابي عمران الجوني ، عن ابي بكر بن عبد الله بن قيس ، عن ابيه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " إن للمؤمن في الجنة لخيمة من لؤلؤة، واحدة مجوفة طولها ستون ميلا للمؤمن فيها اهلون يطوف عليهم المؤمن، فلا يرى بعضهم بعضا ".
سیدنا عبداللہ بن قیس یعنی سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن کو جنت میں ایک خیمہ ملے گا جو ایک ہی خولدار موتی کا ہو گا اور اس کی لمبائی ساٹھ میل تک ہو گی۔ اس میں اس مؤمن کی بیویاں ہوں گی اور وہ ان پر گھوما کرے گا۔ پھر ایک دوسرے کو نہ دیکھے گا۔“ (بوجہ کشادگی کے)۔