كِتَاب الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت

حدثنا إسحاق بن إبراهيم ، وعبد بن حميد واللفظ لإسحاق، قالا: اخبرنا عبد الرزاق ، قال: قال الثوري فحدثني ابو إسحاق ، ان الاغر حدثه عن ابي سعيد الخدري ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " ينادي مناد إن لكم ان تصحوا، فلا تسقموا ابدا، وإن لكم ان تحيوا فلا تموتوا ابدا، وإن لكم ان تشبوا فلا تهرموا ابدا، وإن لكم ان تنعموا فلا تباسوا ابدا، فذلك قوله عز وجل ونودوا ان تلكم الجنة اورثتموها بما كنتم تعملون سورة الاعراف آية 43 ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پکارے گا پکارنے والا (جنت کے لوگوں کو) مقرر تمہارے واسطے یہ ٹھہر چکا کہ تم تندرست رہو گے کبھی بیمار نہ پڑو گے اور مقرر تم زندہ رہو گے کبھی نہ مرو گے اور مقرر تم جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہ ہو گے اور مقرر تم عیش اور چین میں رہو گے کبھی رنج نہ ہو گا اور یہی مطلب ہے اللہ کے اس قول کا «وَنُودُوا أَن تِلْكُمُ الْجَنَّةُ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ» (۷-الأعراف: ٤٣) کہ بہشت والے آواز دئیے جائیں گے یہ تمہاری بہشت ہے جس کے تم وارث ہوئے اس وجہ سے کہ تم نیک اعمال کرتے تھے۔

صحيح مسلم # 7157
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp