حدثني عبد الله بن جعفر بن يحيى بن خالد ، حدثنا معن ، حدثنا مالك . ح وحدثني هارون بن سعيد الايلي واللفظ له، حدثنا عبد الله بن وهب ، اخبرني مالك بن انس ، عن صفوان بن سليم ، عن عطاء بن يسار ، عن ابي سعيد الخدري ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إن اهل الجنة ليتراءون اهل الغرف من فوقهم، كما تتراءون الكوكب الدري الغابر من الافق من المشرق او المغرب لتفاضل ما بينهم "، قالوا: يا رسول الله، تلك منازل الانبياء لا يبلغها غيرهم، قال: " بلى، والذي نفسي بيده رجال آمنوا بالله وصدقوا المرسلين ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”: جنت کے لوگ اوپر کی کھڑکی والوں کو جھانکیں گے اپنے اوپر جیسے تارے کو دیکھتے ہیں جو چمکتا ہوا ہو اور دور ہو آسمان کے کنارے پر پورب میں یا پچھم میں۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ ان میں درجوں کا فرق ہو گا۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ درجے تو پیغمبروں کے ہوں گے اوروں کو نہیں ملیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں، اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ان درجوں میں وہ لوگ ہوں گے جو ایمان لائے اللہ پر اور سچا جانا انہوں نے پیغمبروں کو۔“