حدثنا محمد بن عبد الرحمن بن سهم ، حدثنا عبد الله بن المبارك ، اخبرنا مالك بن انس . ح وحدثني هارون بن سعيد الايلي واللفظ له، حدثنا عبد الله بن وهب ، حدثني مالك بن انس ، عن زيد بن اسلم ، عن عطاء بن يسار ، عن ابي سعيد الخدري ، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " إن الله يقول لاهل الجنة يا اهل الجنة، فيقولون: لبيك ربنا وسعديك والخير في يديك، فيقول: هل رضيتم؟، فيقولون: وما لنا لا نرضى يا رب وقد اعطيتنا ما لم تعط احدا من خلقك، فيقول: الا اعطيكم افضل من ذلك؟، فيقولون: يا رب واي شيء افضل من ذلك، فيقول: احل عليكم رضواني فلا اسخط عليكم بعده ابدا ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”البتہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا بہشتی لوگوں سے اے بہشتیو! سو وہ کہیں گے اے رب! ہم حاضر ہیں خدمت میں اور سب بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے۔ پروردگار فرمائے گا: تم راضی ہوئے؟ وہ کہیں گے: ہم کیسے راضی نہ ہوں گے، ہم کو تو نے وہ دیا کہ اتنا اپنی مخلوق میں سے کسی کو نہیں دیا۔ پروردگار فرمائے گا: کیا میں تم کو اس سے بھی عمدہ کوئی چیز دوں؟ وہ عرض کریں گے: اے رب! اس سے عمدہ کون سی چیز ہے؟ پروردگار فرمائے گا: میں نے تم پر اپنی رضا مندی اتاری اب میں اس کے بعد تم پر کبھی غصہ نہ ہوں گا۔“