حدثنا محمد بن المثنى ، وابن بشار قالا: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن عمرو بن مرة ، قال: سمعت ابا وائل ، يقول: سمعت عبد الله بن مسعود ، يقول: قلت له: آنت سمعته من عبد الله؟، قال: نعم ورفعه انه قال: " لا احد اغير من الله ولذلك حرم الفواحش ما ظهر منها وما بطن، ولا احد احب إليه المدح من الله ولذلك مدح نفسه ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیرت مند کوئی نہیں۔ اسی وجہ سے اللہ نے ظاہری اور باطنی ہر قسم کے فواحش کو حرام کیا ہے اور نہ ہی کوئی اللہ سے بڑھ کر تعریف کو پسند کرنے والا ہے۔“