كِتَاب التَّوْبَةِ توبہ کا بیان

حدثني حدثني عبد الاعلى بن حماد ، حدثنا حماد بن سلمة ، عن إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة ، عن عبد الرحمن بن ابي عمرة ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم فيما يحكي عن ربه عز وجل قال: " اذنب عبد ذنبا، فقال: اللهم اغفر لي ذنبي، فقال تبارك وتعالى: اذنب عبدي ذنبا، فعلم ان له ربا يغفر الذنب، وياخذ بالذنب ثم عاد، فاذنب، فقال: اي رب اغفر لي ذنبي، فقال تبارك وتعالى: عبدي اذنب ذنبا، فعلم ان له ربا يغفر الذنب وياخذ بالذنب، ثم عاد، فاذنب، فقال: اي رب اغفر لي ذنبي، فقال تبارك وتعالى: اذنب عبدي ذنبا، فعلم ان له ربا يغفر الذنب، وياخذ بالذنب اعمل ما شئت، فقد غفرت لك، قال عبد الاعلى: لا ادري، اقال في الثالثة او الرابعة اعمل ما شئت "،

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب سے روایت کیا کہ ایک بندے نے گناہ کیا اور کہا کہ یا اللہ! میرا گناہ بخش دے۔ پروردگار نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا وہ جانتا ہے کہ اس کا ایک مالک ہے جو گناہ بخشتا ہے اور گناہ پر مواخذہ کرتا ہے، پھر اس نے گناہ کیا اور کہا: اسے مالک میرے! میرا گناہ بخش دے۔ پروردگار نے فرمایا: میرے بندے نے ایک گناہ کیا اور وہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشتا ہے اور گناہ پر مواخذہ کرتا ہے، پھر اس نے گناہ کیا: اور کہا: اے پالنے والے میرے! میرا گناہ بخش دے۔ پروردگا نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور وہ یہ جانتا ہے کہ اس کا ایک پروردگار جو گناہ بخشتا اور گناہ پر پکڑتا ہے۔ اے بندے! اب تو جو چاہے عمل کر میں نے تجھے بخش دیا۔ عبدالاعلیٰ نے کہا: جو راوی ہے اس حدیث کا مجھے یاد نہیں تیسری بار یا چوتھی بار یہ فرمایا: اب جو چاہے عمل کر۔

صحيح مسلم # 6986
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp