حدثنا عبيد الله بن معاذ ، حدثنا ابي ، حدثنا شعبة ، عن ابي التياح ، قال: كان لمطرف بن عبد الله امراتان، فجاء من عند إحداهما، فقالت الاخرى: جئت من عند فلانة؟، فقال: جئت من عند عمران بن حصين فحدثنا، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إن اقل ساكني الجنة النساء "،
ابوالتیاح سے روایت ہے، مطرف بن عبداللہ کی دو عورتیں تھیں وہ ایک عورت کے پاس سے آئے اور دوسری بولی: تو فلاں عورت کے پاس سے آتا ہے۔ مطرف نے کہا: میں عمران بن حصین کے پاس سے آیا انہوں نے حدیث بیان کی ہم سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کے رہنے والوں میں عورتیں بہت کم ہیں۔“