حدثني احمد بن عمر بن حفص الوكيعي ، حدثنا محمد بن فضيل ، حدثنا ابي ، عن طلحة بن عبيد الله بن كريز ، عن ام الدرداء ، عن ابي الدرداء ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ما من عبد مسلم يدعو لاخيه بظهر الغيب إلا قال الملك ولك بمثل ".
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی مسلمان ایسا نہیں ہے جو اپنے بھائی کے لیے پیٹھ پیچھے اس کے دعا کرے مگر فرشتہ کہتا ہے اور تجھ کو بھی یہی ملے گا۔“ (کیونکہ پیٹھ پیچھے دعا کرنا اخلاص کی دلیل ہے اور اخلاص کا ثواب بہت زیادہ ہے)۔