حدثنا يحيى بن يحيى ، وإسحاق بن إبراهيم واللفظ ليحيى، قالا: اخبرنا جرير ، عن منصور ، عن هلال ، عن فروة بن نوفل الاشجعي ، قال: سالت عائشة عما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يدعو به الله؟ قالت: كان يقول: " اللهم إني اعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم اعمل ".
فروہ بن نوفل اشجعی رحمہ اللہ سے روایت ہے، میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا دعا کرتے تھے اللہ سے؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ” «اللَّهُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ» یا اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں برائی سے اس کام کی جو میں نے کیا اور جو میں نے نہیں کیا۔“