وحدثنا إسحاق بن موسى الانصاري ، حدثنا انس بن عياض ، حدثنا عبيد الله ، حدثني سعيد بن ابي سعيد المقبري ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إذا اوى احدكم إلى فراشه، فلياخذ داخلة إزاره، فلينفض بها فراشه وليسم الله، فإنه لا يعلم ما خلفه بعده على فراشه، فإذا اراد ان يضطجع فليضطجع على شقه الايمن، وليقل: سبحانك اللهم ربي بك وضعت جنبي وبك ارفعه، إن امسكت نفسي فاغفر لها، وإن ارسلتها فاحفظها بما تحفظ به عبادك الصالحين "،
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی تم میں سے اپنے بچھونے پر جائے تو اپنے تہبند کا کونا پکڑے اور اس سے اپنا بچھونا جھاڑے اور «بسم الله» کہے اس لیے کہ وہ نہیں جانتا اس کے بعد اس کے بچھونے پر کون سی چیز آئی پھر جب لیٹنے لگے تو داہنی کروٹ پر لیٹے اور کہے «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبِّى بِكَ وَضَعْتُ جَنْبِى وَبِكَ أَرْفَعُهُ إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِى فَاغْفِرْ لَهَا وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ» یعنی پاک ہے تو اے میرے پروردگار تیرا نام لے کر میں کروٹ زمیں پر رکھتا ہوں اور تیرے نام سے اٹھاؤں گا اگر تو میری جان روک لے تو اس کو بخش دے اور جو چھوڑ دے (پھر بدن میں آنے کے لیے) تو اس کی حفاطت کر جیسی تو حفاظت کرتا ہے اپنے نیک بندوں کی۔“