حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، حدثنا مروان ، وعلي بن مسهر ، عن موسى الجهني . ح وحدثنا محمد بن عبد الله بن نمير واللفظ له، حدثنا ابي ، حدثنا موسى الجهني ، عن مصعب بن سعد ، حدثني ابي ، قال: كنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: " ايعجز احدكم ان يكسب كل يوم الف حسنة "، فساله سائل من جلسائه كيف يكسب احدنا الف حسنة؟، قال: " يسبح مائة تسبيحة فيكتب له الف حسنة او يحط عنه الف خطيئة ".
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی عاجز ہے ہزار نیکیاں ہر روز کرنے سے۔“ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھنے والوں میں سے پوچھا: کیونکر ہم سے کوئی ہزار نیکیاں کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سو بار «سبحان الله» کہے تو ہزار نیکیاں اس کے لیے لکھی جائیں گی اور ہزار گناہ اس کے مٹانے جائیں گے۔