حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد الله بن إدريس ، عن إسماعيل بن ابي خالد ، عن قيس بن ابي حازم ، قال: دخلنا على خباب وقد اكتوى سبع كيات في بطنه، فقال " لو ما ان رسول الله صلى الله عليه وسلم نهانا ان ندعو بالموت لدعوت به "،
قیس بن ابی حازم سے روایت ہے، ہم خباب بن الارت کے پاس گئے انہوں نے سات داغ لگائے تھے۔(کسی بیماری کی وجہ سے) اپنے پیٹ میں تو کہا کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو منع کیا ہوتا موت کی آرزو کرنے سے تو میں موت کے لیے دعا کرتا۔