حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا عبد الوارث ، حدثنا ابو التياح ، حدثني انس بن مالك ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من اشراط الساعة ان يرفع العلم ويثبت الجهل، ويشرب الخمر ويظهر الزنا ".
سیدنا انس بن مالک سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کی نشانیوں میں ہے کہ علم اٹھ جائے گا (یعنی دین کا علم لوگ کم حاصل کریں گے دنیا میں غرق ہو جائیں گے) اور جہالت قائم ہو جائے گی یا پھیل جائے گی اور شراب پی جائے گی اور زنا ظاہر کھلم کھلا ہو گا۔“