حدثنا عبد الله بن مسلمة بن قعنب ، حدثنا معتمر بن سليمان ، عن ابيه ، عن رقبة بن مسقلة ، عن ابي إسحاق ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عباس ، عن ابي بن كعب ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن الغلام الذي قتله الخضر طبع كافرا، ولو عاش لارهق ابويه طغيانا وكفرا ".
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لڑکا جس کو خضر علیہ السلام نے قتل کیا کافر پیدا ہوا تھا (یعنی بڑا ہو کر کافر ہو جاتا) اور اگر جیتا تو اپنے ماں باپ کو شرارت اور کفر میں پھنسا دیتا۔“