كِتَاب الْقَدَرِ تقدیر کا بیان

حدثنا محمد بن رافع ، حدثنا عبد الرزاق ، حدثنا معمر ، عن همام بن منبه ، قال: هذا ما حدثنا ابو هريرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر احاديث منها، وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من يولد يولد على هذه الفطرة فابواه يهودانه، وينصرانه، كما تنتجون الإبل، فهل تجدون فيها جدعاء؟ حتى تكونوا انتم تجدعونها، قالوا: يا رسول الله، افرايت من يموت صغيرا، قال: الله اعلم بما كانوا عاملين ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو بچہ پیدا ہوتا ہے وہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے ماں باپ اس کو یہودی بنا دیتے ہیں اور نصرانی، جیسے اونٹ جنتے ہیں کوئی ان میں کان کٹا پیدا ہوتا ہے؟ بلکہ تم ان کے کان کاٹتے ہو۔ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جو بچہ بچپن میں مر جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جانتا ہے ایسے بچے کیا اعمال کرتے۔

صحيح مسلم # 6760
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp