حدثني عبد الاعلى بن حماد ، قال: قرات على مالك بن انس . ح وحدثنا قتيبة بن سعيد ، عن مالك فيما قرئ عليه، عن زياد بن سعد ، عن عمرو بن مسلم ، عن طاوس ، انه قال: ادركت ناسا من اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقولون: كل شيء بقدر، قال: وسمعت عبد الله بن عمر ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " كل شيء بقدر حتى العجز والكيس، او الكيس والعجز ".
طاؤس رحمہ اللہ روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی اصحاب کو پایا وہ کہتے تھے: ہر چیز تقدیر سے ہے اور میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”ہر چیز تقدیر سے ہے یہاں تک کہ عاجزی اور دانائی بھی۔“ (یعنی بعض آدمی ہوشیار اور عقلمند ہوتے ہیں بعض بیوقوف، کاہل یہ بھی تقدیر سے ہے)۔