حدثني زهير بن حرب ، وابن حاتم ، قالا: حدثنا يعقوب بن إبراهيم ، حدثنا ابي ، عن ابن شهاب ، عن حميد بن عبد الرحمن ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " احتج آدم، وموسى، فقال له موسى: انت آدم الذي اخرجتك خطيئتك من الجنة، فقال له آدم: انت موسى الذي اصطفاك الله برسالته وبكلامه، ثم تلومني على امر قد قدر علي قبل ان اخلق، فحج آدم موسى ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدم اور موسیٰ علیہم السلام نے تقریرکی، موسیٰ علیہ السلام نے کہا: تم وہی آدم ہو جو گناہ کی وجہ سے جنت سے نکلے؟ آدم نے کہا: تم وہی موسیٰ ہو جن کو اللہ تعالیٰ نے چنا رسالت اور کلام سے، پھر تم مجھ کو ملامت کرتے ہو اس کام پر جو میری تقدیر میں لکھا گیا میری پیدائش سے پہلے، تو آدم علیہ السلام غالب ہوئے موسیٰ علیہ السلام پر۔“