كِتَاب الْقَدَرِ تقدیر کا بیان

حدثني ابو كامل فضيل بن حسين الجحدري ، حدثنا حماد بن زيد ، حدثنا عبيد الله بن ابي بكر ، عن انس بن مالك ، ورفع الحديث، انه قال: " إن الله عز وجل قد وكل بالرحم ملكا، فيقول: اي رب نطفة؟ اي رب علقة؟ اي رب مضغة؟ فإذا اراد الله ان يقضي خلقا، قال: قال الملك: اي رب ذكر او انثى؟ شقي او سعيد؟ فما الرزق؟ فما الاجل؟ فيكتب كذلك في بطن امه ".

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے رحم پر ایک فرشتہ کو مقرر کیا ہے وہ کہتا ہے: اے رب! ابھی نطفہ ہے، اے رب! اب لہو کی پھٹکی ہے، اےرب! اب گوشت کی بوٹی ہے، پھر جب اللہ تعالیٰ کچھ پیدا کرنا چاہتا ہے تو فرشتہ عرض کرتا ہے: یہ مرد ہے یا عورت؟ نیک ہے یا بد؟ اس کی روزی کیا ہے؟ اس کی عمر کیا ہے؟ پھر حکم ہوتا ہے ویسا ہی لکھ لیا جاتا ہے اپنی ماں کے پیٹ میں۔

صحيح مسلم # 6730
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp