حدثني ابو الربيع العتكي ، حدثنا حماد يعني ابن زيد ، حدثنا ثابت البناني ، عن انس بن مالك ، قال: " جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، متى الساعة؟ قال: وما اعددت للساعة؟ قال: حب الله ورسوله، قال: فإنك مع من احببت "، قال انس: فما فرحنا بعد الإسلام فرحا اشد من قول النبي صلى الله عليه وسلم: فإنك مع من احببت، قال انس: فانا احب الله ورسوله، وابا بكر، وعمر، فارجو ان اكون معهم، وإن لم اعمل باعمالهم.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! قیامت کب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے قیامت کے لیے کیا تیار کیا ہے؟“ وہ بولا: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت کو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تو اسی کے ساتھ ہو گا جس سے محبت رکھے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم اسلام کے بعد کسی چیز سے اتنا خوش نہیں ہوئے جتنا اس حدیث کے سننے سے ہوئے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا:: میں تو محبت رکھتا ہوں اللہ سے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے اور مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میں ان کے ساتھ ہوں گا گو میں نے ان کے سے اعمال نہیں کئے۔