حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعمرو الناقد ، وزهير بن حرب ، ومحمد بن عبد الله بن نمير ، وابن ابي عمر ، واللفظ لزهير، قالوا: حدثنا سفيان ، عن الزهري ، عن انس ، قال: قال رجل: يا رسول الله، " متى الساعة؟ قال: وما اعددت لها؟ فلم يذكر كبيرا، قال: ولكني احب الله ورسوله، قال: فانت مع من احببت ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:: قیامت کب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا سامان کیا ہے؟“، اس گنوار نے کہا: میں نے بہت سامان بیان نہ کیا اور کہا:: لیکن میں محبت رکھتا ہوں اللہ اور اس کے رسول سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کے ساتھ ہو گا جس سے محبت رکھے۔“